نور درویش

نور درویش میرا قلمی نام ہے۔ میں نے یہ نام کسی سوچ یا پسِ منظر کی وجہ سے منتخب نہیں کیا تھا اور نہ ہی اس کا مقصد خود کو درویش ثابت کرنا تھا۔ لیکن گزشتہ پانچ چھ سالوں کے دوران نور درویشؔ میرے لیے ایک قلمی نام سے زیادہ ایک دوست اور ہمزاد کی حیثیت اختیار کر گیا۔ ایسا دوست جو میری سوچ کو الفاظ کی شکل دیتا ہے۔ جو میں کہہ کر بیان نہیں کر پاتا، نور درویشؔ وہ لکھ کر بیان کر دیتا ہے۔ مجھے نور درویشؔ بہت زیادہ عزیز ہے۔