ویڈیو لائبریری

 

 

  

دل کی زینت دردِ حسینیؑ سر کی زینت پائے حسینؑ

آنکھ کی زینت خالص آنسو لب کی زینت ہائے حسینؑ

درسِ حسینیؑ اللہ اللہ یوں نہ سمجھ میں آجائے

اپنے خدا کی جس عظمت کو سر دے کر سمجھائے حسینؑ

اپنے اپنے صنف و سن کے کیسے نمائیندے نکلے

کرب و بلا کے تپتے بن میں چھانٹ کے جن کو لائے حسینؑ

شام و کوفہ منزل منزل سر تھا نیزے پر ہمراہ

زینبؑ کا کیا ساتھ دیا تھا، زینبؑ کے ماں جائے حسینؑ

دل کے عزداروں سے پوچھو غم کی لذت غم پر ناز

سب کو دعوت ہر دم چرچا گھر میں ہمارے آئے حسینؑ

کتنا کہنا چاہا شہہؑ نے کہہ پاتے تو کیا ہوتا

صحنِ عالم میں نہ سمایا جتنا کہنے پائے حسینؑ

مذہب و ملت کے جھگڑے کیا مرکزِ حق تو ایک رہا

جیسے ہر انساں کے دل میں قدرِ شہادت جائے حسینؑ